مژھل سیکٹر میں آپریشنل تیاریاں چنار کور کمانڈر کا دورہ کپوارہ

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//چنار کور کمانڈر نے منگل کو کپوارہ کے ماچھل سیکٹر کا دورہ کیا تاکہ علاقے میں کانٹر انفلٹریشن گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔چنار کور کے ترجمان نے ایکس پر کہا، “چنار کور کے کمانڈرنے کانٹر انفلٹریشن گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مژھل کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن یونٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی کمانڈر نے 29-30 ستمبر کو مژھل میں آپریشن گچنار کے کامیاب انعقاد پر فورسز کو شاباش دی جس میں دراندازی کرنے والے دو ملی ٹینٹ مارے گئے اور بڑی مقدار میں جنگی سامان برآمد کیا گیا۔