مژھل سڑک حادثہ

 لولاب//سرحدی علاقہ مژھل کی زیڈ گلی پر اتوار کی شام دیر گئے ایک دلدوزسڑک حادثہ میں محکمہ مال کے دو ملازمین لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔لقمہ اجل بنے ملازمین کی نعشو ں کو جب ان کے آ بائی علاقوں میں پہنچایاگیا تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب وادی سے تعلق رکھنے والے محکمہ مال کے تین ملازمین نعیم احمد اندرابی ساکن روات پورہ کانٹھ پورہ ،اعجاز احمد ڈار ساکن سوگام اور فاروق احمد ڈار ساکن تھین کلاروس کی ڈیوٹی مژھل کے ژونٹھ واری ،دودھی اور رنگ پائین میں تھی ۔اتوار سہ پہر کوتینوں نوجوان اپنی ذاتی گاڑی زیر نمبر JK02AJ-2977میں مژھل سے کپوارہ کی طرف روانہ ہوئے کہ زیڈگلی کے مقام پر گا ڑی کو حادثہ پیش آ یا اور وہ گہری کھائی میں جاگری ۔جس مقام پر حادثہ پیش آ یا وہا ں سرحدی حفاظتی فورس کا کیمپ ہے ، انہو ں نے فوری طور امدادی کاروائی شروع کی اور پولیس کو مطلع کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے خبر سنتے ہی کلاروس پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم کو بچائو کاروائی کے لئے جائے واردات کی طرف روانہ کیااور خود نگرانی کی ۔بچائو کاروائی کے دوران کلاروس کے فارو ق احمد ڈارکو زخمی حالت میں نالہ سے نکالا گیااور سب ضلع اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیاجہا ں سے اس کو نا زک حالت میں سرینگر منقل کیا گیاجبکہ نعیم احمد اندرابی اور اعجاز احمد ڈار کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی جن کی نعشو ں کو بر آمد کر کے راتو ں رات کانٹھ پورہ اور سوگام پہنچایا گیا ۔پیر کی صبح کو دو نو ں ملازمین کو  سپرد خاک کیا گیا ۔پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینئرلیڈر اور ممبر اسمبلی لولاب عبد الحق خان نے سوگا م اور کانٹھ پورہ جاکر لواحقین سے تعزیت کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر نے پیر کی صبح کو سوگام اور کانٹھ پورہ کا دورہ کر کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس دوران محکمہ مال اور پٹوار ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر فیا ض احمد بابا سینکڑوں ملازمین کے ہمراہ سوگام اور کانٹھ پورہ گئے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔پٹوار ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر سجاد احمد نے بھی دکھ کا اظہار کیا ۔