مڈل سکول کھارپورہ زون گول میں والدین کااحتجاج

زاہدبشیر
گول// تعلیمی زون گول کے کھارپورہ مڈل سکول میں والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اگرچہ سکول ان کے گھر کے نزدیک ہے اور بچوں کوآنے جانے میں آسانی ہوجاتی ہے لیکن یہاں پر بچوں کی پڑھائی صفرکے برابرہے ۔والدین نے کہاکہ اگر چہ اس سے قبل بھی یہاں کی کم پڑھائی پر اساتذہ اورمحکمہ تعلیم سے گزارش کی تھی لیکن انہوں نے اس پرکوئی توجہ نہیں دی۔ یہاںپرموجود طارق احمد کا کہنا ہے کہ ان کابچا آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہے لیکن اس کو اپنا نام لکھنے نہیںآتاہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ اگر اس سکول میں پانچ ہیں اور صرف پنتیس طلباء ہیں لیکن اس کے با وجود پڑھائی کیوںکم ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر تعلیم میں بہتری نہیں آئی تو ہم مجبورہیں یہاں سے بچوںکو اٹھانے میں۔انہوںنے کہاکہ اگر کہیں استاد نا قابل ہیں ایسی کوئی وجہ نہیں ہے لیکن پڑھائی کی ذمہ داری اساتذہ پرعائدہوتی ہیں ۔یہاں موجود علاقے کے سرپنچ روشن دین نے جب ایک آٹھویں جماعت کے طالب علم کو اُردو کتاب کانام بچوں سے پوچھا تو تمام بچے چپ چاپ رہے کسی کواپنی اردو کتاب کانام دیکھ کر بھی نہیں آیا وہیں بچوںکوانگریزی میں کچھ سپیلنگ بھی پوچھی گئی ایک بچے کوچھوڑ کرکسی کوسپیلنگ تک نہیں آئی جس پر سرپنچ موصوف نے کافی غصے کااظہارکیااورکہاکہ یہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑہے ۔سرپنچ کاکہناہے کہ اگر چہ یہاں پرسکول انتظامیہ سے منتیں سماجت کرکے اساتذہ کولایالیکن اس کے با وجود پڑھائی صفر ہے ۔ والدین نے اس موقعہ پرگورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہاگرسکولوںکوصرف اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے کھولا ہے توپھر ہمارے بچوں کے مسقبل کے ساتھ یہ سرا سر کھلواڑہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا۔ یہ یہاں موجود اساتذہ کی موجودگی میں ہوا اور اس احتجاج کانظارہ خود یہاں پرتعینات اساتذہ دیکھ رہے تھے۔ اگر چہ یہاں پرتعینات اساتذہ سے اس بارے میں پوچھنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوںنے اس بارے سرے سے کچھ کہنے سے انکار کردیا۔