مڈل سکول نیلی کی خستہ حالی سے طلباء کی تعلیم متاثر

بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں 

 
منجا کوٹ //ایجوکیشن ون منجاکوٹ کے گور نمنٹ مڈل سکول نیلی کی خستہ حالی کی وجہ سے زیر تعلیم طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ او ر مقامی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی پڑھائی کیلئے بنیادی سہولیات ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیلی میں 1995میں ایک پرائمری سکول قائم کیا گیا تھا جبکہ 2004میں اس سکول کا درجہ بڑھا کر مڈل سکول بنا دیا گیا تھا لیکن اس سکول میں طلباء کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اس سکول میں آٹھ جماعتوں کے 100سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کیلئے انتظامیہ کی جانب سے 6ٹیچر تعینات کے گے ہیں جبکہ اس کے علا وہ کمپیوٹر ٹیچر ،فیزیکل ایجوکیشن اور چپرسی کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ سکول کی عمارت بھی خستہ حالی کی شکار ہوتی جارہی ہے جبکہ اس سکول کی چار دیوری بھی نہیں کی گئی ہے ۔مقامی سرپنچ شمشیر احمد نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر منجا کوٹ سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقعہ گور نمنٹ مڈل سکول نیلی کی جانب کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سکول کی خستہ حالی اور علا قہ میں ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ متعدد لڑکیوں کی پڑھائی متاثر ہو تی ہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بہتر تعلیم کیلئے علاقہ میں ہائی سکول قائم کیا جائے جبکہ مذکورہ مڈل سکول میں طلباء کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو ۔