ارناس // مڈل سکول سِلی جُڈا کے ہیڈ ماسٹر نے زونل ایجوکیشن آفیسر ارناس کا کا رام کی ہدایات پر مڈل سکول میںایک عوامی میٹنگ کاانعقاد کیا۔ جس کا مقصد بچوں کے اکائونٹس کھولنا اور آدھار کارڈ نمبر فراہم کرنا تھا۔اس موقعہ پر سکول میں موجودہ لوگوں سے ہیڈماسٹر نے کہا کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے آدھار کارڈ نمبر حاصل نہیں کئے ہیں وہ جلد اپنے آدھار کارڈ نمبر حاصل کریں اس کے علاوہ انہوں نے اپنے گھروں کے نزدیک بنکوں میں بچوں کے اکوئونٹس کھولنے کی بھی والدین کو ہدایات دیں تاکہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی طلباء کے بہبودی کی سکیم سے وہ مستفید ہوسکیں۔