مڈل سکول دھیری میں فوج کا طبی کیمپ

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے سرحدی علاقہ میں فوج کی جانب سے ایک طبی کیمپ لگایا گیا جس کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مکینوں کا طبی معائینہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ۔گور نمنٹ مڈل سکول دھیری میں قائم کر دہ میڈیکل کیمپ کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک آپ کیا ۔اس کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے عوام کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلاﺅ کو کم کرنے کےلئے اپنا رول ادا کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےساتھ ساتھ کووڈ ویکسین لگوائے ۔طبی کیمپ کے اختتام پر میڈیکل شعبہ کی ایک ٹیم نے فوج کے ہمراہ علاقہ میں لوگوں کو کووڈ ویکسین فراہم کی ۔