کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ کے مضافاتی گائو ں دردسن علاقہ میں قائم مڈل سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کوپل کی عدم دستیابی کی صورت میں نالہ پار کرنے کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔مڈل سکول دردسن جو نالہ گزریال کے ایک طرف قائم ہے اور سکول میں زیر تعلیم طلاب کو نالہ پار کرنے کے لئے ایک پل کی ضرورت ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ اس نالہ پرلکڑی سے بنا ایک عارضی پل تعمیر تھا لیکن 5سال قبل اس پل کو سیلاب نے اپنے ساتھ بہا لیا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کئی بار اس معاملہ کو محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ تعلیم کی نوٹس میںلایا لیکن آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔والدین نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نالہ پر پل تعمیر کر کے ان کے معصوم بچوں کے مشکلات کا ازالہ کریں ۔
مڈل سکول درد سن کرالہ پورہ
