مڈل سکول باٹل کیلئے سکول انفراسٹریکچر فراہم کیاگیا

جموں //انڈین آرمی نے منعقدہ ایک تقریب میںمڈل سکول باٹل میں سکول کا درجہ بہتر بنانے کے لئے انفراسٹریکچر کے ائیٹمز فراہم کئے۔ اس موقعہ پر ہیڈ ماسٹر ،اساتذہ اور طلاب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فوجی نمائندوں نے سکول انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرنے اور خطہ میں ایسے چھوٹے موٹے اقدام جاری رکھنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے خطہ میںبہتر تعلیم ،خصوصاً لڑکیوں کے بہتر مستقبل پر زور دیا۔ فوج نے مقامی آبادی کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اس دوران لوگوں کو ترغیب دیتے ہوئے انہیں اپنے بچوںکو باہر نکل کر اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دینے کو کہا ۔سکول کے ہیڈ ماسٹر نے فوج کی جانب سے سکول کے لئے انفراسٹریکچر ایٹمز پیش کرنے پر انکی سراہنا کی اور کہا کہ یہ ایئٹمز مہیا کرنے سے سکول کا درجہ بڑھانے میں کافی مدد ملے گی۔