حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے گورنمنٹ مڈل اسکول کھوڑی ناڑ میں کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلباء کو کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ جب کہ اس دوران کیرم، چیس اور تھائی کوانڈوں کے مقابلوں میں اسکوں میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔۔فزیکل ٹیچر راجندر سنگھ نے کہا محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی جانب بھی راغب کیا جارہا ہے تاکہ وہ صحتمند رہ سکیں۔انہوں نے کہا بچوں میں کافی خوشی دیکھی جارہی تھی۔انہوں نے تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسڑ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اس طرح کے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
مڈل اسکول کھوڑی ناڑ پونچھ میں کھیلوں کا انعقاد
