مڈل اسکول جیاہ میں تدریسی عملے کی شدید قلت

 مہور//زون چسانہ کے مڈل اسکول جیاہ میں 90 طلاب کو درس دینے کیلئے صرف ایک استاد تعینات ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ اسکول زون چسانہ کے دور دراز علاقہ پیر پنجال کے دامن پر واقع ہے جو کہ سونگڑی بازار سے تقریباً 20 کلو میٹر پہاڑی پر واقع ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ 1981 میں پرائمری اسکول بنا تھا جس کے بعد 2010 میں اسے مڈل اسکول کا درجہ ملا۔اس اسکول میں 90 بچے زیرتعلیم ہیں اور انہیں درس دینے کیلئے صرف ایک استاد ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ 90 بچوں کو درس دینے کیلئے صرف ایک استاد ہے اور وہ بھی محکمہ کی طرف سے BLO تعینات کیا گیا ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ ان کی تعلیم پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ کی طرف سے ان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہا ہے۔اس اسکول میں صرف ایک استاد تعینات ہے اورباقی اسامیاں خالی پڑی ہے۔اس علاقہ میں اگرچہ غریب لوگ رہتے ہیں وہ بھی اپنے بچوں کو تعلیم دینے میں ناکام ہیں کیوں کہ اسکول میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے سار انظام ہی بگڑاہواہے ۔اس ضمن پر جب انچارج زیڈ ای او چسانہ محمد اسلم بیگ سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ اسکول میں اسامیاں خالی پڑی ہیںاور وہ اس معاملہ پر اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچائیں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ اگرچہ وہاں تعینات ٹیچر کوBLO تعینات کیا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم کے وزیر کے حکم نامہ کے مطابق اب کسی بھی استاد کو BLOنہیں رکھا جائے گا۔مقامی طلباء اور لوگوں نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ عملہ کی قلت کو پورا کیا جائے۔