کپوارہ // ترہگام کے مضافاتی گائوں منون آئورہ میں آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شام 7 بجے نامدار خان ساکن منون کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناًپورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خبر سنتے ہی مقامی پولیس چوکی کی ایک ٹیم اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کی جبکہ فائر سروس کو وہاں پہنچنے میں کافی دیر لگ گئی جس کے نتیجے میں مکان مکمل طو ر خاکستر ہوگیا۔