مویشی چور ایس پی او نکلا

سرینگر//کیلر شوپیان میں ایک ایس پی او کو مویشی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا گیا۔علاقے میںگائے اور بھیڑ بکریوں کو دوران شب چرانے کی وارادتوں میں اضافہ ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے ایک ناکے کے دوران مویشیوں سے بھری ایک ٹاٹا گاڑی کو ڈرائیور سمیت اپنی تحویل میں لیا جس میں چرائے گئے مویشیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ کے این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے گاڑی کے ڈرائیور کو رسیوں سے باندھا اور پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ جو بل پورہ شوپیان کا یہ شخص پولیس میں بطور ایس پی او کام کررہا ہے۔لوگوں نے بعد میں مذکورہ نقب زن (ایس پی او) کو پولیس کے حوالے کیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق کیلر علاقے میں گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران کئی مویشیوں کو دوران شب اڑا لیا گیا اور پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔مقامی لوگوں نے ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر شوپیان سے اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔