مویشی لیکر لوٹنے کی اجازت دی جائے ، سونہ مرگ کے باشندوں کی انتظامیہ سے اپیل

کنگن//سیاحتی مقام سونہ مرگ اور شتکڑی میں رہائش پذیر لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سونہ مرگ اور شتکڑی میں مال مویشی لینے کی اجازت دی جائے۔ انہوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ موسم سرما کے دوران اپنے مویشی لیکرگگن گیر، کلن، ہائن اور ریول کا رخ کرتے ہیں اور اپریل میں واپس لوٹتے ہیں لیکن عالمی وبا ء پھیلنے کی وجہ سے ابھی تک انہیں گگن گیر، کلن اور دیگر علاقوں میں رہنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں۔ انہوںنے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیںسونہ مرگ اور شتکڑی جانے کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں مویشی لیکر مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔