مویشی خانہ خاکستر ہونے سے کئی مویشی لقمۂ اجل

سمت بھارگو
راجوری//راجوری کے دھنور گاؤں میں آگ لگنے کے واقعہ میں کئی مویشی اور مرغیاں زندہ جل گئیں جبکہ مویشیوں کے ایک شیڈ اور کچے مکان کا ڈھانچہ جل کر خاکستر ہوگیا۔علاقے کے مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب راجوری شہر کے قریب دھنور گاؤں میں مرزا محمد منشی کے ایک مویشیوں کے شیڈ اور کچے مکان سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔اس ڈھانچے سے آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے جانے کے فوراً بعد مقامی لوگوں کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی اور بعد میں کئی فائر ٹینڈرز بھی وہاں پہنچ گئے اور آگ کے شعلوں پر قابو پالیا گیاتاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں چار بھینسیں، کئی بکریاں، درجنوں مرغیاں اور کچھ دوسرے جانور سمیت ڈھانچے کا زیادہ تر حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔مکینوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نقصان سے نمٹنے کے لئے متاثرہ خاندان کو مالی امداد فراہم کرے۔