موگلہ میں ڈگری کالج کی مانگ کو لیکر 12دن بھی دھرنا جار ی رہا

راجوری//کالا کوٹ کے موگلہ علا قہ میں ڈگری کالج کے قیام کی مانگ کے سلسلہ میں 12دن بھی دھرنا جاری رہا ۔اس سلسلہ میں بولتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ریاستی انتظامیہ کی جانب سے کئی ایک علا قوں میں ڈگری کالجوں کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن موگلہ علا قہ کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علا قہ کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے کئی کلو میٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے جبکہ دور دراز کے کالجوں میں غریب و پسماندہ طبقہ کے بچوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم جاری نہیں رکھ سکتی ۔مظاہرین نے کہاکہ اس سلسلہ میں متعدد بار انتظامیہ سے رجوع کیا گیا لیکن نئے کالجوں کے قیام کے وقت موگلہ کی عوامی مانگ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔تاجر طبقہ کیساتھ ساتھ سیول سوسائٹی کے اراکین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 12دنوں سے جاری ہڑتال کے دوران انتظامیہ کا کوئی بھی آفیسر موقعہ پر نہیں آیا جس کے علا قہ کے طلباء کے مستقبل کے تئیں انتظامیہ کی سنجید گی کا جا ئزہ لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مانگ پوری ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔