موڑھ بچھائی میں چالیس روزہ دینی کورس اختتام پذیر

پونچھ//ادارہ مدینۃ العلم المصطفیٰ پبلک اسکول موھڑہ بچھائی میں چالیس روزہ دینی تعلیمی و تربیتی کورس پیر کو اختتام پذیر ہوا۔ اس سلسلہ میں ادارہ میں اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں منڈی، پونچھ، سرنکوٹ اور مینڈھر سے معزز شہریوں اور کورس میں شامل ہوئے طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔اختتامی تقریب کے دوران طلبہ کے جانب سے تعلیمی مظاہرے کئے گئے جن کو وہاں موجود سامعین نے بڑا سراہااور بچوں کو داد و تحسین کے علاوہ انعامات سے نوازا۔تقریب کے دوران شعیہ فیڈریشن کے ضلع صدر جعفر حسین ، جنرل سیکرٹری نجم جعفری،محبوب حسین ، احتشام حسین محتشم، ڈاکٹر علمدار عدم، شمیم الحسن انصاری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ المدین العلم المصطفٰے پبلک اسکول کے مدیر مولانا سید عابد حسین جعفری اور دیگر اساتذہ کی سرہانہ کی جنہوں نے یہ کورس کروا کر شرکاء کو کئی اہم معلومات دیں۔مولانا سید عابد حسین جعفری نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا تقریب شریک ہونے پر اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ مدین العلم یہاں کی عوام کی علم کی پیاس بجھانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے خصوصی قرآن کورس کی یہ کلاسس نہایت اہم تھی جن بچوں نے ان کلاسوں میں شرکت کی انہوں نے بہت حد تک قرآن پڑھنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھا ہے۔اس پروگرام کے اختتام پر تمام طلباء اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے اور اساتذہ کو بھی داد و تحسین اور انعامات سے نوازا گیا۔پروگرام کے دوران نظامت کے فرائض مولانا ڈاکٹر اختر حسین جعفری نے انجام دیئے۔