موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر زخمی

محمد بشارات
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر راہگیر زخمی ہوگیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ کوٹرنکہ مین چوک کے قریب گزشتہ روز بعد دوپہر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ایک راہگیر کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ۔

 

انہوں نے بتایا کہ زخمی کی شناخت مقبول حسین ولد ولی محمد سکنہ پنجناڑہ عمر 50برس کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمی کو ابتدائی علاج معالجہ کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کوٹرنکہ پہنچایا گیا جہاں سے مزید علاج معالجہ کیلئے اسے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا ۔

 

اس دوران موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے موٹر سائیکل کو ضبط کرتے ہوئے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔