مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں ایک موٹر سائیکل حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی ذرائع کے مطابق مینڈھر سب ڈویژں کی بھمبر گلی تا ہرنی سڑک پر ہائی سکول کیری کے قریب ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی کو مقامی لوگوں نے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد اس کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کردیا گیا تاہم راجوری ہسپتال میں مذکورہ زخمی کی موت واقعہ ہو گئی ۔زخمی کی شناخت شاہ روم ولد منیر حسین عمر 45برس سکنہ نکہ منجہاڑی کے طو ر پر ہوئی ہے ۔مذکورہ شخص ایس ایس بی میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا اور راجوری میں ڈیوٹی کے بعد گھر واپسی کے دوران اس کو حادثہ پیش آیا ۔