موٹرسائیکلوں کی ٹکر میں 3افراد زخمی

منڈی//منڈی ۔اعظم آبادسڑک پر بدھ کو دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکرکی وجہ سے ان پر سوار تین افرادز خمی ہوئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق اعظم آباد سے منڈی اور منڈی سے اعظم کی کی طرف روانہ دو موٹر سائیکل آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے تین افراد شدید طور پر زخمی ہو ئے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ موٹر سائیکل زیر نمبراتJK12-7836اورJK12-8928کا آپس میں ٹکرائو ہوگیا جس کے نتیجہ میں ان پر سوار تین افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد مشتاق ولد فیض اکبر ساکنہ اعظم آباد، پرویز احمد ولد محمد دلاور خان اور محمد اسلم ولد محمد اکبر کے طور پر ہوئی ہے ۔ان تینوں کوسب ضلع اسپتال منڈی لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔