مونگہامہ پلوامہ کا محاصرہ

پلوامہ // قصبہ کے مضافات میں کریک ڈائون کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جم کر جھڑپیں ہوئیں جبکہ دیگر کئی دیہات میں تلاشیاں لی گئیں۔قصبہ سے ایک کلو میٹر دور مونگہامہ نامی گائوں کا اتوار کی صبح55آر آر، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے محاصرہ کیا اور گائوں کی ناکہ بندی کر کے تلاشیاں لینے کا عمل شروع کیا۔تاہم مقامی لوگ جونہی گھروں سے باہر آئے تو انہوں نے احتجاج کرنا شروع کیا جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں۔مظاہرین نے پتھرائو کیا جس کے جواب میں ان پر شلنگ کی گئی۔ جھڑپوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد محاصرہ ختم کیا گیا۔ادھرتیلہ ونی چک شادی مرگ اورکاشو زینہ پورہ کا بھی محاصرہ کیا گیا اور گھر گھر تلاشیاں لی گئیں۔گنا پورہ بلہ پورہ کا بھی محاصرہ کیا گیا۔