مولانا مشتاق ویری پر سیفٹی ایکٹ عائد ،جموں جیل منتقل

اننت ناگ//جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد بٹ عرف ویری ولدعلی محمد بٹ ساکنہ ویری بجہباڑہ پر سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموںمنتقل کئے گئے ہیں۔مولاناویری کو22فروری کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب حُکام نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور دیگر ایسی ہی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون عمل میں لاتے ہوئے سینکڑوں لیڈران اور کارکنان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا،اس دوران حُکام نے جماعت اسلامی سے وابستہ دو مزید کارکنوں 36سالہ نوشاد احمد گگرو ولد غلام رسول گگرو اور مشتاق احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکنان صوف شالی کوکر ناگ پر بھی سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے ۔دو نوں کارکنوں کو جموں جیل منتقل کیا گیا ہے اور اُنہیں22فروی کو اپنے اپنے گھروں سے گرفتار کیا گیا تھا۔