مولانا محمود احمد مدنی گورنر سے ملاقی

 جموں//سابق ممبر پارلیمنٹ مولانامحمود احمد مدنی نے اتوار کو یہاں راج بھون جموںمیں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔انہوں نے گورنر سے ریاست کی موجودہ صورتحال کے علاوہ عوامی اہمیت کے حامل امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے موصوف کو عوامی بہبود کے لئے کام کرتے رہنے کی تلقین کی۔