مولانا محمدیٰسین ہمدانی اہم ملی ، سماجی اور سیاسی شخصیت

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے سرکردہ عالم دین مولانا محمد یاسین ہمدانی کے 29ویں یوم وصال پرانہیں خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔تنظیم نے مرحوم مولوی محمد یاسین ہمدانی کی کم و بیش چار دہائیوں پر مشتمل دینی خدمات پر مرحوم کو شاندار الفاظ میں عقیدت کے پھول نذر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہ صرف اپنے قابل قدر خانوادے کے ایک ممتاز فرد تھے بلکہ انکا میرواعظ خاندان کے ساتھ انتہائی قریبی مراسم تھے۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف عالم دین مولانا محمد یاسین ہمدانی کے یوم وصال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ مولانا یاسین ہمدانی اہم ملی، سماجی اور سیاسی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ اور اْن کے رفقا ء کو محمد یاسین ہمدانی کے ساتھ والہانہ عقیدت تھی۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر ،معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفی کمال، جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی مولانا محمد یاسین ہمدانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔