سرینگر// انجمن حمیت اسلام کے سربراہ مولانا شوکت حسین کینگ ے بردار نسبتی حاجی علی محمد جمعرات کو نماز عشاء کے بعد انتقال کرگئے ۔ان کا نماز جنازہ آج صبح11بجے زیارت سید صاحب راجوری کدل نزدیک میریج ہال صبح 11بجے ادا کیا جائے گا ۔انجمن علماء احناف کے صدر مولانا اخضر حسین نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شوکت حسین کینگ اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
مولانا شوکت حسین کینگ کو صدمہ، بردار نسبتی کا انتقال
