مولانا ارشدمدنی کاخیرمقدم

یو این آئی
نئی دہلی// دہلی کے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی املاک پر چلنے والے بلڈوز ر پر فوری روک لگانے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے جمعیۃعلمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی نے کہاکہ کورٹ کے اس ابتدائی حکمکا ہم استقبال کرتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوگا۔ یہ عرضی جمعیۃ علمائے ہند (مولانا ارشد مدنی)نے داخل کی ہے ۔ بیان کے مطابق سپریم کورٹ نے روک لگانے کے احکامات جاری کئے جس سے دہلی کے متاثرہ علاقہ جہاگیرپوری میں غریب ومزدورپیشہ لوگوں کو فوری راحت حاصل ہوئی ہے ۔سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد بھی دیڑھ گھنٹہ تک بلڈوزر کی کارروائی چلتی رہی جس کی شکایت آج سپریم کورٹ سے کی جائیگی۔