مولاناغلام نبی فریدآبادی کی رحلت بڑانقصان:مفتی ناصر الاسلام

سرینگر//ریاست جموں وکشمیر کے مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے چیئر مین مفتی ناصرالاسلام نے جموں صوبہ کے نامور مذہبی رہنما مولانا غلام نبی فرید آباد ی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کی رحلت سے علمی اور سماجی حلقوں میں جو نقصان ہوا اس کو پورا کیا جانا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔