موقعہ پر ہی شکایات کا ازالہ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجی ٹائزیشن بہت جلد|| سرکاری احکامات پر ضلعی افسران کو عملدر آمدکرانے کی ہدایات

’’سچائی اور عدم تشد‘‘ کے موضوع پر مباحثےکروانے کے احکامات

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ کو سول سیکریٹریٹ میں ’’ایل جی کی ملاقات ۔عوامی شکایات کی روبرو سماعت‘‘کے دوران جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس کے تصادفی طور پر منتخب درخواست دہندگان کے ساتھ بذریعہ ورچیول اِستفسار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ عوامی شکایات دُور کرنے کیلئے شفاف طریقہ کار سے منصفانہ اور سرعت کو یقینی بنائیں ۔ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کو جلد اَز جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت دفاتر کے کام کاج کی نگرانی کریں تاکہ شکایات کے بروقت ازالہ اور خدمات کی تیز رفتار اور موثر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے شفاف طریقہ کار کے ساتھ منصفانہ، مقصدیت اور رفتار کو یقینی بنائیں۔ ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے،” ۔لیفٹیننٹ گورنر نے UT بھر کے تعلیمی اداروں میں “سچائی اور عدم تشدد” کے موضوع پر مباحثے، مضمون نویسی کے مقابلوں کے انعقاد کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔محترمہ ریحانہ بتول، کمشنر/سیکرٹری، عوامی شکایات نے اجلاس کو عوام سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔