موسم میں بہتری لیکن شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

 سرینگر//موسم میں معمولی بہتری کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت میں ایک مرتبہ بھر گراوٹ آئی ہے اور سرینگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل کی رات کو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.7ڈگری سلسیش تھا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے آنے والے دونوں میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔وادی میں جمعرات کو موسم خشک رہا اور ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں تاہم خشک موسم کے چلتے وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔لداح کے لہہہ اور کرگل علاقوں میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے جہاں کرگل میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کوکم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7ڈگری تھا ہیں جمعرات اور بدھ کی درمیانی رات کو وہاں منفی9.6ڈگری سلسیش تھا ۔اسی طرح لداخ کے لیہہ علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو کم درجہ حرارت منفی 6.2ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا وہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو یہاں منفی7.1ڈگری تھا ۔اسی طرح کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4، قاضی گنڈ میں 1.6سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 4.8،کوکرناگ میں منفی 1.1اور گلمرگ میں منفی 4.0ڈگری سلسیش ریکارڈ گیا گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دونوں تک موسم صاف اور ٹھنڈا رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے ۔