موسم سرما میںسونہ مرگ کُھلارکھنے سے صحت افزاء مقام پر چہل پہل

کنگن //موسم سرما میں سونہ مرگ آمدورفت کیلئے بندرہنے کی وجہ سے اس صحت افزاء مقام کی سیرسے محروم رہتے،لیکن امسال موسم سرما میں سونہ مرگ کو سیاحوں کیلئے کھلا رکھنے کی بناپر روزانہ بیسیوں سیاح اس صحت افزاء مقام کے برفیلے پہاڑوں کی رعنائیوں سے لطف اندوزہوتے ہیں۔قبل اس کے سالہا سال سے سونہ مرگ موسم سرما میں بند رہتی تھی اور ماہ نومبر میں ہی سونہ مرگ میں ہوٹل مالکان دکاندار اور سرکاری محکمے اپنا بستر گول کرتے تھے اور دسمبر کے مہینے وہاں پر برف کے بغیر کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا تھا اور اپریل کے پہلے ہفتے میں سونہ مرگ میں دوبارہ چہل پہل شروع ہوجاتی تھی لیکن گذشتہ برس حکومت نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کا فیصلہ لیا تاکہ ملک کے مختلف ریاستوں سے وادی کشمیر آنے والے سیاح دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ سونہ مرگ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں، جس کا سیاحت سے وابستہ افراد نے خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے یہاں زیادہ سے زیادہ سیاحوں راغب کیا جائے ۔ان دنوں سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیاح خوش ہیں۔ممبئی سے آئے ہوئے ایک سیاح  جوڑے نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ وہ گذشتہ تین برس سے موسم سرما کے دوران کشمیرکی سیر پر آتے ہیں لیکن یہاں اکثر یہ کہا جاتا تھا کہ سونہ مرگ بھاری برفباری کی وجہ سے بند ہے لیکن آج جب ہم یہاں پہنچے تو ہم نے سنا کہ سونہ مرگ آمدورفت کے لئے کھلاہے تو ہم بہت خوش ہوئے کیونکہ سونہ مرگ سوئزر لینڈ سے بھی خوبصورت جگہ ہے ۔