موسم خراب ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع | سردیوں میں بجلی نظام بہتر بنانے کی عوامی مانگ

منڈی// موسم کے خراب ہوتے ہی تحصل منڈی میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے۔ منگل کی صبح سے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں شدید برسات کے ساتھ ساتھ بجلی نظام بھی متاثر ہو گیا ۔تحصیل کے ساوجیاں گگڑیاں بیدار بلنایی لورن پلیرہ براچھڑا اور آڑائی علاقہ کے ساتھ ساتھ صدر مقام منڈی میں بھی بجلی نے آنکھ مچولی شروع کر دی جس کی وجہ سے عوام کو کافی حد تک متاثر ہونا پڑ رہا ہے۔ مکینوں کے مطابق ابھی آسمان پر بادل بھی نہیں آیا ہوتا ہے تو منڈی کی بجلی گلْ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ برسات میں بجلی نظام کو بہتر بنائیں تاکہ لوگ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے م۔ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں انہیں بہتر ڈھنگ سے بجلی فراہم کی جایے گی۔