موسم ابرآلود، قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری

 محمد تسکین

بانہال// اگرچہ بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی رات کو ہی تھم گیا تھا اور پہاڑوں تازہ برفباری بھی ہوئی تھی تاہم جمعہ کی صبح سے دوپہر تک دھوپ نکل آئی اور اس کے موسم ابرو آلود تھا۔جمعرات کی صبح سے ہی جہاں پیر پنجال پہاڑی سلسلے پر تازہ برفباری ہوئی ہے وہیں میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔جمعہ کے روز بھی شاہراہ پر ٹریفک کی دوطرفہ نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور ہزاروں کی تعداد میں مال اور مسافر گاڑیوں نے دوطرفہ ٹریفک میں سفر کیا اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا۔