موسمی صورتحال سے باخبر جائزہ لینے کے بعدتعطیلات کا علان ہوگا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //ناظم تعلیمات نے کہا ہے کہ سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کی صورتحال سے متعلق سرکار حساس ہے اور یہ بات حکومت کے علم میں یہ ہے لہٰذاجلد ہی اعلان بھی ہوگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکے ساتھ ساتھ میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ابھی دیکھیں کس قدر موسم سہانا ہے، بچے کھیل رہے ہیں، اگر اتنی ٹھنڈ ہوتی تو کیا بچے سکول میں کھیل پاتے؟،۔ انکا کہنا تھا کہ اتنی خراب صورتحال نہیں ہے یقیناًرات میں درجہ حرارت منفی ہوتا ہے لیکن دن کو نہیں۔تاہم انکا کہنا تھا کہ ہم یہ معاملہ دیکھ رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ بچوں کو اکیڈمک سیشن مکمل کرنے کیلئے سال میں 200دن پڑھائی کے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5ویںسے جو آگے جماعتوں کے بچوںکو 225دن لازمی طور پر پڑھائی کے مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے کہا کہ قانون کا بھی پاس رکھنا چاہیے اور جو ہمیں پڑھائی کی کمی ہوتی ہے انہیں بھی پورا کرنا ہوتا ہے تاہم سب چیزوں کو دیکھ کے حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔