سرینگر/وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے جاری موسلادھار بارش نے لوگوں کو جھلسادینے والی گرمی سے بہت حد تک راحت فراہم کی ہے۔
آج صبح وادی کے اطراف و اکناف میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے شہر سرینگر کے بیشتر علاقے، بشمول لالچوک پانی میں ڈوب گئے۔
پانی جمع ہونے کی اطلاعات شہر کے راجباغ، جواہر نگر، بمنہ اور مہجور نگر علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں گاڑیوں کی نقل و حمل بھی متاثر ہوگئی اور لوگوں کا عبور و مرور بھی مشکل ہوگیا۔
ضلع انتظامیہ نے تاہم دعویٰ کیا کہ شہر میں قائم80پانی کی نکاسی کے پمپوں کو چالو کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آنے والے دو دنوں تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔