مودی کی مذمت

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ نریندرمودی نے آج کہا کہ لندن میں ہونے والا حملہ المناک اور شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے دعا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ لندن میں گزشتہ رات ایک برج پر حملے میں چھ لوگوں کی ہو گئی ہے ، جبکہ پولس کی کارروائی میں تینوں مشتبہ حملہ آور مارے گئے ہیں۔ یو ایں آئی