مودی کی آمد ، شہر میں ٹریفک ایڈوائزری جار ی

سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کے د ورہ ایس کے آئی سی سی سرینگر کے تناظر میں ٹریفک پویس نے لوگوں کے لئے ایک روٹ پلان ترتیب دیا ہے۔ٹریفک پلان کے مطابق کسی بھی گاڑی کو بڑھیاری چوک سے بلیوارڈ کے راستے نشاط کی طرف جانے کی اجاز ت نہیں ہوگی ۔ اسی طرح کسی بھی گاڑی کو رام منشی باغ سے گپکار کے راستے گرینڈ پلیس اور نشاط کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ہارون ، شالیمار ، نشاط اور دیگر ملحقہ علاقوں سے لالچوک کی طرف سفر کرنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ فورشور اور حضرت بل کا راستہ اختیار کریں۔ اسی طرح ڈلگیٹ ، لالچوک اور دیگر علاقوں کی طرف سے ہارون ، شالیمار اور نشاط کی طرف جانے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نائوپورہ ، خیام اور رعناواری کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزلوں تک پہنچ جائیں۔