مودی کی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے مسٹر ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ جناب ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ میں ہندستان اور ایران کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔