مودی کاآرجے ڈی پرحملہ | غریبوں کولوٹنے والے جیل جائیں گے

یواین آئی

ٹہری آن سون// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو پر بدعنوانی کے معاملات کے حوالہ سے سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں سے نوکریوں کے بدلے زمین لینے والے لوگوں کی جیل جانے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور ہیلی کاپٹر کا چکر ختم ہوتے ہی ان کے لیے جیل کا راستہ کھل جائے گا۔ہفتہ کو مودی نے کاراکاٹ سے راشٹریہ لوک مورچہ کے امیدوار اوپیندر کشواہا، سسارام سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار شیویش رام اور آرا سے مرکزی وزیر آر کے سنگھ کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی پرساد یادو نے ان کا نام لیے بغیر کہا کہ جس نے بھی غریبوں کو لوٹا ہے اسے جیل جانا پڑے گا۔ وہ ساری زندگی جیل کی روتی کھاکر ہی زندگی پوری کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی بڑا شہزادہ کیوں نہ ہو۔وزیر اعظم نے مزید کہا، “بڑے مجرموں کو جیل بھیجنا چاہیے، میں یہی کر رہا ہوں، میں بہار کے لوگوں کو گارنٹی دیتا ہوں، جنہوں نے بہار کے غریبوں کو لوٹا اور نوکریوں کے بدلے زمینیں لکھوائیں، کان کھول کر سن لیں ان کے جیل کے جانے کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر کا چکر مارنے کا وقت ختم ہوتے ہی ان کا جیل جانے کا وقت ا?جائے گا، بہار کو لوٹنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔یہ این ڈی اے اور مودی کی گارنٹی ہے۔