مودی نے کامیاب حکمرانی کا نمونہ پیش کیا:امیت شاہ

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے کل کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں کی فلاح و بہبود، ملک کی سلامتی، خوشحالی، تعلیم، ثقافت کی بنیاد پر عوام کی فلاح و بہبود والی پالیسیوں کے ساتھ انسانیت پر مرکوز ترقی کا ایک شاندار ماڈل پیش کیا ہے ۔مسٹر امیت شاہ نے یہاں وزیر اعظم مودی کے بطور سربراہ حکومت 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر رام بھاؤ مہلیگی پربودھینی کی طرف سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔