نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں زچگی مراعات ترمیمی بل کے منظور ہونے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خواتین رخی ترقی کے اقدامات میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے ۔مسٹر مودی نے یہاں کہا کہ اس بل کی منظوری خواتین رخی ترقی کے اقدامات میں ایک سنگ میل ہے ۔ اس سے ماؤں کے فلاح و بہبود اور اچھی صحت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ زچگی چھٹی میں توسیع ایک قابل ستائش قدم ہے ۔انہوں کہا کہ اس بل سے خواتین کی ملازمت محفوظ رہے گی اور دفاتر میں کریچ کھولنے کا التزام بھی قابل تعریف ہے ۔یو این آئی