مودی نعرے گڑھنے ، خودکی تشہیر کرنے میں اول ، کام میں فیل : راہل گاندھی

 نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی کے پورے ملک میں قومی جمہوری اتحاد حکومت کی چار سال کی کامیابیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے کے درمیان کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نعرے گڑھنے اور خودکی تشہیر کرنے میں اول ہے لیکن زراعت، روزگار، ایندھن کی قیمتوں اور خارجہ پالیسی جیسے محاذوں پر مکمل طورپر فیل رہی ہے ۔ گاندھی نے ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی اور انکی حکومت کا 'رپورٹ کارڈ' پیش کرتے ہوئے انہیں 'یوگا'کے محاذپر تھوڑی اچھی بتاتے ہوئے 'بی ' گریڈ دیا ہے ۔وقت وقت پر سوشل میڈیا پر مودی کے ساتھ سوال جواب کرنے والے گاندھی نے اسکول ٹیچر کی طرز پر وزیراعظم کی خارجہ پالیسی، زراعت اور ایندھن کی قیمتوں وغیرہ موضوعات پر گریڈد ے ئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نعرے گڑھنے اور خودکی تشہیر اور یوگ جیسی سرگرمیوں میں اچھے ہیں۔ راہل گاندھی نے مودی کے رپورٹ کارڈ میں اس طرح سے گریڈ دے ئے ہیں۔ زراعت ۔ایک، خارجہ پالیسی ۔ ایک، ایندھن پالیسی ۔ایک ، روزگار ۔ ایک ، نعرے گڑھنا ۔ اے پلس، خود کی تشہیر۔ اے پلس اور یوگ میں بی نگیٹیو۔ تبصرہ میں انہوں نے لکھا ہے کہ پیچیدہ امور پر اٹک جاتے ہیں ، پوری طرح توجہ مرکوز نہیں کرپاتے ۔خیال رہے کہ بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد نے 2014میں عام انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کرکے 26مئی کو مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت قائم کی تھی۔یو این آئی