مودی عمران ٹیلی فونک بات چیت

سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان ٹیلی گفتگو کو ہند پاک کے یخ پگلنے کی امید قرار دیا۔ محبوبہ مفتی نے امید کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین یخ پگلے گی۔محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹیو ٹر پر پیغام درج کرتے ہوئے کہا’’اس بات کی امید ہے کہ یہ نظریات سے بالا تر ہوکر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مستحکم رشتوں کی بنیاد ڈالے گا‘‘۔محبوبہ مفتی نے اس سے قبل پارٹی کے19ویں یوم تاسیس پر28جولائی کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ جموں کشمیر میں خون خرابے کو ختم کرنے کیلئے عمران خان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور مذاکراتی عمل کے ذریعے مسائل حل کرنے کی پیشکش کا مثبت جواب دیں۔انہوں نے کہا  تھا کہ میری یہ درخواست ہے کہ انہیں(مودی) کو یہ موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔ محبوبہ مفتی نے عمران خان کو بھی مبارکباد پیش کی۔