مودی دفعہ370اور35اے کو نہیں ہٹاسکتے:فاروق عبد اللہ

سرینگر/نیشنل کانفرنس کے صدر اور نو منتخب پارلیمنٹ ممبر فاروق عبد اللہ نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آئین کی دفعہ370اور 35اے کو نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

جموں پہنچنے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق نے کہا''وزیر اعظم نریندر مودی بہت طاقتور بن گئے ہیں لیکن وہ دفعہ370اوردفعہ35اے کو نہیں ہٹاسکتے ہیں۔''

کانگریس کی زبردست شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے فاروق نے کہا''ہار اور جیت تو زندگی کا حصہ ہے۔راہل پانچ سال بعد واپسی کرے گا اور مجھے نہیں لگتا کہ امیٹھی کے لوگ اُسے بھولیں گے''۔