مودی حکومت کسانوں کی بہبود کے لئے وقف :امت شاہ

The Union Minister for Home Affairs and Cooperation, Shri Amit Shah addressing at the birth anniversary celebrations of Gurudev Rabindranath Tagore at Kolkata, in West Bengal on May 9, 2023.

 عظمیٰ نیوزڈیسک

مظفر نگر// بھاجپاکے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت کسانوں اور غریبوں کے بہبود کے لئے وقف ہے۔ مظفر نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کا الیکشن ہے۔ مودی حکومت نے غریبوں اور کسانوں کی بہتری کے لیے بہت کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے گنے کے لیے قومی پالیسی بنا کر کسانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کے دور میں گنے کی ایف آر پی 210 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 340 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی کے دور میں 19 شوگر ملیں بند ہوئیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے 10 شوگر ملیں بند کیں، لیکن بی جے پی کے دور میں 20 سے زیادہ شوگر ملیں شروع ہوئیں اور پانچ نئی شوگر ملیں کھولی گئیں۔ شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد مودی حکومت نے سہارا قیمت پر سب سے زیادہ خریداری کی ہے۔ 2017 سے پہلے اتر پردیش میں عدم تحفظ کی وجہ سے نقل مکانی میں اضافہ ہوا تھا۔