مودی جیتے یا راہل

دوبئی//پاکستان کے مرکزی وزیر ابرائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد چاہے نریندر مودی کی حکومت آئے یا راہل گاندھی کی ، پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہ داری کھولنے سے نہ صرف سکھ یاتریوں کے لیے آسانی پید ہوئی بلکہ دونوں ممالک میں رہ رہے کروڑوں عوام کے درمیان مثبت تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہونے تک مذاکرات شروع ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں بھارت میں ہونے والے الیکشن کا انتظار کرنا ہوگا اور جونہی انتخابات مکمل ہوتے ہیں تو پاکستان مذاکرات کے لیے آگے آئے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد چاہے نریندر مودی کی حکومت آئے یا راہل گاندھی اقتدار میں آئے ، پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے ، ہمارے لیے یہ کوئی معنی نہیں رکھتا کہ بھارت میں منعقد ہونے والے انتخابات میں کون اقتدار میں آتا ہے۔