موجودہ صورتحال میں آن لائن سرگرمیاں بنیادی اہمیت کی حامل

سرینگر// پی ایچ ڈی چیمبر نے حکومت ہند پر زور دیا ہے کہ جموں کشمیر میں تیز رفتار4جی انٹرنیٹ سروس کو بحال کریں۔ پی ایچ ڈی کے روح رواں مشتاق احمد چایہ اورچیئرمین بلدیو سنگھ رینہ نے کہا کہ کرونا وائرس ملک بھر اور عالمی سطح پر پھیل رہا ہے،جس کے نتیجے میں کئی سرگرمیاں آن لائن ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولوں، کالجوں،یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے یہ معاملہ باعث تشویش ہے اور وہاں پر کرونا  وائرس پھیلنے کے زیادہ خطرات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کافی عرصے سے بند ہیں،جبکہ کئی کلاسز اب مختلف سافٹ وئروں اور اپیلی کیشنوں کے ذریعے آن لائن طریقہ کار سے شروع کی گئی ہیں،تاکہ جب تک تعلیمی ادارے نہ کھل جائے ان ہی اپلی کیشنوں اور گوگل کلاس روموں کے ذریعے طلاب استفادہ کرسکیں۔ پی ایچ ڈی چیمبر کے ان لیڈروں نے کہا کہ تاہم انٹرنیٹ کی موجودہ رفتار سے طلاب استفادہ حاصل کرنے سے قاصرہیں۔ مشتاق احمد چایہ اورچیئرمین بلدیو سنگھ رینہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار پر پابندی لگانا اور معلومات تک آن لائن رسائی کو مشکل بنانا کرونا وائرس کے خلاف براہ راست عالمی لڑائی کا مقابلہ کرنے کے منافی ہے ، اور حکومت کو چاہئے کہ انٹرنیٹ پر فوری طور پر غیر اعلانیہ رسائی بحال کرے تاکہ طلباء، کاروباری برادری اور جموں و کشمیر کے سرکاری اداروں کو بھی عملی طور پر اس لڑائی میںجوڑا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہر بچے کو دور دراز پر ہی سیکھنے کا حق ہونا چاہئے اور’’والدین کی حیثیت سے اور تجارتی انجمن کی حیثیت سے ، انہیں یقین ہے کہ اس طرح کے بحران پیدا کو ختم کرنے کو یقینی بنائیں گے تا کہ ہر بچے کو حکومت کی طرف سے یہ سہولت حاصل ہوسکیں۔