جموں//وزیر تعمیرات نعیم اختر نے انجنئیروں پر زور دفیا ہے کہ وہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں تا کہ ریاست میں موثر بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جاسکے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار جموں میں کئی دفاتر کے دورے کے دوران کیا۔وزیر نے کہا کہ ریاست میں جدید قسم کے بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے جدید تصورات کو بروئے کار لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے پانی بچانے کے لئے نئے اقدامات اُٹھانے کی بھی وکالت کی۔انہوں نے چیف انجنئیر سے کہا کہ وہ انجنئیروں کے لئے ورکشاپوں اور دیگر ریفریشر کورسوں کا انعقاد کریں تا کہ انہیں عمارتیں تعمیر کرنے کے جدید تقاضوں سے روشناس کرایا جاسکے۔نعیم اختر نے دفاتر کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔کمشنر سیکرٹری پبلک ورکس( آر اینڈ بی) سنجیو ورما، چیف انجنئیر ڈئزائین انسپکشینز اینڈ کوالٹی کنٹرول روجیو گنڈوترہ، ایگزیکٹو انجنئیرس، ریسرچ افسر اور دیگر انجنئیرز بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
موثر اور نفع بخش بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی اہم: نعیم اختر
