موت کا ڈرامہ رچا کر گھر پہنچنا مہنگا پڑا | پونچھ میں چار افراد گرفتار،معاملے کی تحقیقات شروع

 سرینگر// پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک شخص نے موت کا ڈرامہ رچاکردیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ گھر پہنچنے میں کامیابی حاصل کی لیکن کچھ وقت بعد ہی چاروںپولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ کورونا وائرس بچائو لاک ڈائون کے دوران سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے جموں سے گھر پہنچنے کیلئے ایک ساتھی کی موت کا ڈرامہ رچایا  ۔حکیم دین نامی شہری نے گورنمنٹ میڈیکل کالیج جموں سے اپنے  ایک ساتھی  کی موت  کا  سرٹیفکیٹ  حاصل  کرنے کے بعد ایمبولینس نمبر (PB02CQ-6663) بھی حاصل کی اور وہ اپنے تین ساتھیوں سمیت منزل کے قریب بھی پہنچ گیا، جہاں پولیس کی ایک ٹیم نے ایمبو لینس کو روک کر فوت شدہ شخص کو زندہ حالت میں پاکر تینوں کو گرفتار کرلیا ۔ میڈیکل کالیج سے تین افراد کو نکالنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتارکرنے کے بعد چاروں کو قرنطینہ کے لئے بھیجا گیاہے ۔ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے ڈرائیور کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جعلی موت کی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔