موبائل ڈسٹری بیوٹروں کو درپیش مشکلات

سرینگر// موبائل ڈسٹی بیوٹرس ایسو سی ایشن کی مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں وادی سے تعلق رکھنے والے موبائل ڈسٹی بیوٹروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سہ ماہی میٹنگ کے دوران اس تجارت کو فروغ دینے اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے کئے جارہے اقدامات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں سجاد گورکھو،طفیل خان،جاوید بزاز،شکور احمد،عابد محی الدین،وقار کاٹھرو اور بلال احمد نے شرکت کی۔موبایل ڈسٹی بیوٹر ایسو سی ایشن کی مشترکہ کمیٹی،کشمیر سیلولر ڈسٹی بیوٹرس ایسو سی ایشن،ساوتھ کشمیر سیلولر ڈسٹی بیٹروس ایسو سی ایشن اور نارتھ کشمیر سیلو لر ڈسٹی بیوٹروس ایسو سی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل ہے،جبکہ جوائنٹ کمیٹی ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو موبایل تاجروں کی فلاح اور انہیں درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے کام کرتی ہے۔ جوائنٹ کمیٹی آف موبایل سیلولر ایسو سی ایشن نے اس بات کو واضح کیا کہ یہ متحدہ پلیٹ فارم کسی بھی کمپنی یا ڈسٹی بیوٹر کی جانب سے غیر پیشہ ورانہ و غیر اصولی مشق میں مداخلت کرے گی تاکہ اس تجارت کو صاف ستھرا رکھا جائے۔