موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی | آڑو پہلگام میں بچے آن لائن کلاسوں سے محروم،

سرینگر//آڑو پہلگام میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے نتیجے میں جہاں عام لوگوںکو پریشانیوں کا سامنا ہے وہیں طلبہ بھی آن لائن کلاسوں سے محروم ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سیر پر آنے والے سیلانیوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر کسی کو فون کرنا ہوتا ہے تو اسے پہلگام جانا پڑتا ہے جو آڑو سے آٹھ کلو میٹر دور ہے ۔ لوگوںنے کہاکہ کووڈ19کے پیش نظر بچوں کو آن لائن تعلیم دی جارہی ہے تاہم اس بستی کے بچے اس سے بھی محروم ہیں کیونکہ انٹرنیٹ سہولیات دستیاب نہیں ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ یہاںآنے  والے سیاح بھی موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی گئی لیکن انہوںنے کوئی کارراوئی نہیں کی ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقہ کی طرف توجہ دیکر موبائل نیٹ ورک کیلئے اقدامات کریں۔ سی این آئی