مواصلاتی کمپنی جیو 11مہینے میں بھی سرفہرست

نئی دلی // ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے جمعہ کو پیش کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق ریلائنس جیو 25.6ایم بی پی ایس رفتار کے ساتھ 4جی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں میں لگاتار 11ویں مہینے میں بھی سر فہرست رہی۔ وڈا فون جیو کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہا جنہوں نے 10ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بھارتی ایئرٹیل 7ایم بی پی ایس سپیڈ کے ساتھ نومبر 2017میں تیسرے نمبر پر رہی ہے۔ اکتوبر میں جیو نے سب سے زیادہ رفتار  21.8ایم بی پی ایس کی رفتار سے صارفین کو 4جی ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ ٹیلی کام ریگولیٹر اتھارٹی آف انڈیا مئے سپیڈ اپلکیشن کے ذریعے ڈاٹا ڈئون لوڈ کرنے کی رفتار کا پتہ لگا تا ہے۔ اپلوڈ سپیڈ کے حساب سے ووڈ فون نے ائیڈیا سیلولر کو نمبر میں 6.9ایم بی پی ایس رفتار کادرج کی تھی جبکہ ائیڈیا میں 6.6ایم بی پی ایس جس کے بعد 4.9ایم بی پی ایس  سپٹیڈ کے ساتھ جیو تھا ۔ ائیرٹیل میں صرف 4ایم بی پی ایس سپیڈ سے اپلوڈ کیا جاسکتا تھا۔ اکتوبر میں ائیڈا سرفہرست رہا جس نے 7.1ایم بی پی ایس سپیڈ درج کی تھی۔